25 جولائی کو ساڑھے 10 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

اسلام آباد (پبلک نیوز) عام انتخابات 2018 ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پنجاب 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 ووٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سندھ دوسرے، خیبر پختونخوا تیرسے اور بلوچستان چوتھے نمبر پر۔ اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن 2018 ملک بھر میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں جن میں مرد ووٹرر کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 ہے۔ آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں سب سے زیادہ 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 افراد ووٹ ڈالیں گے، سندھ 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 ووٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ خیبر پختونخوا میں 1 کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 اور بلوچستان میں 42 لاکھ 99 ہزار 494 افراد ووٹ ڈالیں گے۔ فاٹا میں ووٹرز کی تعداد 25 لاکھ 10 ہزار 154 ہے جبکہ اسلام آباد میں 7 لاکھ 65 ہزار 348 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں