نشانِ حیدر حاصل کرنیوالے افواجِ پاکستان کے 10 سپوت

 

پبلک نیوز: نشانِ حیدر افواجِ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شیر دل فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔ اب تک پاکستان کے 10 سپوت یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

 

ارض وطن پر جان قربان کرنا پاک فوج کے ہر جوان کا خواب ہوتا ہے اور جو بہادری کی داستانیں رقم کرتے ہوئے شہید ہو کر امر ہوتے ہیں ان کو ان کی بہادری کے اعزاز میں میں نشان حیدر سے نوازا جاتا ہے۔ میجر طفیل شہید وہ پہلے سپوت تھے جن کو نشانِ حیدر سے سرفراز کیا گیا۔ اب تک بری فوج کے 9 بہادروں اور پاک فضائیہ کے 1 راشد منہاس نے اس دھرتی پر قربان ہو کر نشان حیدر حاصل کیا ہے۔

 

کیپٹن محمد سرور شہید، میجر طفیل محمد شہید، میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، میجر محمد اکرم شہید، راشد منہاس شہید، میجرشبیرشریف شہید، جسوار محمد حسین شہید، لانس نائیک محمد محفوظ شہید، کیپٹن کرنل شیر خان شہید  اور حوالدار لالک جان شہید کو نشان حیدر دیا گیا۔ نشانِ حیدر کے مساوی 'ہلال کشمیر' ہے جو کہ آزاد کشمیر کی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔ اب تک یہ اعزاز صرف ایک فوجی سیف اللہ جنجوعہ کے حصے میں آیا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ اعزاز پیغمبر اسلام کے نامور صحابی اور خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے منسوب ہے جن کا لقب حیدرِ کرار ہے اور ان کا شمار جلیل القدر، جری اور دلیرصحابہ کرام میں ہوتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں