اسلام آباد میں 10 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسلام آباد میں دس سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، میت کی شناخت ہوگئی اور پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کے نوٹس پر ملزموں کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

 

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ لڑکی کی تھانہ چک شہزاد کی حدود سے لاش ملی، لاش کی شناخت ہو گئی، پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس پہلے تو ایف آئی آر درج کرنے میں ہی ہچکچاتی رہی، پھر جب ننھی فرشتہ سے زیادتی کے بعد قتل کا معاملہ میڈیا پر اٹھا تو آئی جی اسلام آباد نے بھی نوٹس لے لیا۔ ملزموں کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

آئی جی اسلام آباد کی قائم کردہ ایک ٹیم ایس پی انوسٹیگیشن، دوسری ایس پی رورل ڈی ایس پی شہزاد ٹاون اور ایس ایچ او شہزاد ٹاون پر مشتمل ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی کے قتل میں اب تک 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کیا گیا ہے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں