2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا

کراچی (کاشف منیر) 2018 کے حوالے سے ہر طرف شور بپا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2018 نے کیا تبدیلیاں کی ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

2018 میں 100 انڈیکس 8.41فیصد کم ہوا۔ 100 انڈیکس نے سال کا اختتام 3404 پوائنٹس کم ہو کر 37066 پر کیا۔ سال میں 45 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ پی ایس ایکس کے کاروبار کی مالیت 1922 ارب روپےرہی۔ 2018 میں 246 دن کاروبار ہوا، 129 دن منفی رہے۔

سال کی بلند ترین سطح 47148 رہی۔ 2018 کی کم ترین سطح 36274 رہی۔ 100 انڈیکس نے 10874 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ انڈیکس کا کاروباری دن میں سب سے زیادہ اضافہ 1556 پوائنٹس رہا۔ انڈیکس کی کاروباری دن میں 1335 پوائنٹس کی گراوٹ سب سے بڑی رہی۔

سال کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 878 ارب روپے کم ہوئی۔ 2018 کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7692 ارب روپے ہے۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں