پاک فوج کی صفوں میں اندرون ملک تیار کردہ اے ون ہنڈرڈ ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم شامل

راولپنڈی (پبلک نیوز) دفاعی میدان میں پاک فوج نے ایک اور کامیابی سمیٹ لی۔ پاک فوج کی صفوں میں اندرون ملک تیار کردہ اے ون ہنڈرڈ ملٹیپل لانچ راکٹ سسٹم شامل کر دیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ون ہنڈرڈ سسٹم کی آرٹلری کور کو حوالگی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اے ون ہنڈرڈ راکٹ سسٹم کی شمولیت سے پاک فوج کی روایتی فائر پاور میں مزید بہتری آئے گی۔ حالیہ برسوں میں پاکستان کی دفاعی صنعت نے نمایاں ترقی کی ہے۔ پاکستانی دفاعی صنعت نے ملکی دفاع کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اے ون ہنڈرڈ سسٹم پاکستانی سائنسدانوں اور انجینیئرز کا تیار کردہ ہے۔ سسٹم 100 کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے اور دشمن کی نقل و حرکت کو روکنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

احمد علی کیف  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں