مختلف ممالک میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریبات

پبلک نیوز: پہلی جنگِ عظیم کو سو سال بیت گئے۔ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریبات میں مرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

دنیا بھر میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ لندن میں جنگ میں مرنے والوں کی یاد میں کنسرٹ منعقد کیا گیا۔ جس میں ملکہ الزبتھ سمیت شاہی خاندان اور وزیرِ اعظم تھریسامے نے بھی شرکت کی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن میں بھی تقریب منعقد کی گئی۔ آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں فوجی پریڈ منعقد کی گئی۔ جس میں وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے مرنے  والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پیرس میں جرمن چانسر انجیلا میرکل، کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو، ترک صدر رجب طیب اردوان، فرانسیسی صدر ایمینویل میکخواں سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے مرنے والوں کی یاد میں اورسے میوزیم کا رخ کیا۔

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

فائل فوٹو 

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں