برازیل میں پولیس کی بڑی کارروائی، 11 ڈاکو مار دیئے

پبلک نیوز: برازیل میں پولیس نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ مقابلے میں گیارہ ڈاکو بھی مارے گئے۔

 

برزیل کے شہر ساؤپالو میں پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بینک ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنایا اور 11 ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچایا جبکہ 14 ڈاکو فرار ہوگئے۔

 

ڈکیتی کی یہ کوشش ساؤ پالو کے نجی بینک میں کی گئی، سیکیورٹی الارم بجتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر بینک کو اپنے حصار میں لے لیا۔

ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں 11 مشتبہ ڈاکو موقع پر مارے گئے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا پچیس رکنی گینگ تھا جو پانچ گاڑیوں میں جدید اسلحے سے لیس ہوکر پوری تیاری کے ساتھ آیا تھا۔ پولیس نے فرار ہونے والے 15 ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں