سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکار عہدوں سے فارغ

لاہور (پبلک نیوز) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ملزموں پر قانون کی پکڑسخت ہونے لگی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن  میں ملوث 116 پولیس اہلکار عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انوسٹی گیشن  کو لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

سانحہ ماڈل ٹاون کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیا ہے، ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انوسٹی گیشن سمیت تمام اہلکاروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہیں۔

عہدوں سے ہٹائے گئے افسران میں ایس ایچ او شیخ عامرسلیم ،احسان اشرف بٹ اور عبداللہ ،میاں شفقت ،میاں یونس  اوررضوان بھی شامل ہیں۔

سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات میں ملوث ہونے پر 4 ڈی ایس پیز کو پہلے ہی دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کیا جاچکاہے ۔ان افسران کو سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر خان نے وزیراعظم کے حکم کے باجود او ایس ڈی بنانے کی بجائے دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کر دیا تھا جس پر حکومت نے سابق آئی جی کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں