پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 125 پوائنٹس کا اضافہ

 

پبلک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس 125 پوائنٹس اضافے سے 32 ہزار 584 کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ فی تولہ سونا 600 روپے اضافے سے 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے مثبت آغاز دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں 125 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کا اختتام 32 ہزار 584 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے مہنگا ہو کر 160 روپے 53 پیسے کا ہو گیا۔

 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 160 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ سونا 600 روپے اضافے سے 83 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام 514 روپے اضافے سے 71 ہزار 914 روپے میں فروخت ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1 ڈالر اضافے سے 1426 ڈالر کا ہو گیا

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں