قلعہ سیف اللہ میں ویگن، ٹرک میں تصادم سے 13 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ(پبلک نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

 

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ویگن اور ٹرک میں تصادم ہو گیا، تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں تمام سرجن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو طلب کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جبکہ 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں کوئٹہ ہستپال میں منتقل کر دیا گیا۔

 

ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق نے کہا کہ مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ایم ڈی ٹراما سینٹر کے مطابق سول سنڈیمن ہسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جبکہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی۔ دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے جان لیوا حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کے لئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں