گھر ہے یا سونے کی کان، چینی سابق میئر کے گھر سے 13.5 ٹن سونا برآمد

 

پبلک نیوز: چین میں سابق میئر کے گھر سے بیش بہا خزانہ برآمد ہوا ہے۔ خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب یوآن ملے ہیں۔ کرپشن ثابت ہوئی تو سزائے موت ہوسکتی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لانگو رئیسانی اور قائم خانی کے بعد چینی سابق میئر کے گھر سے بیس بہا خزانہ پکڑا گیا۔ اینٹی کرپشن اہلکاروں نے سابق میئر وانگ ہو کے گھر چھاپہ مارا تو خفیہ تہہ خانے سے ساڑھے 13 ٹن سونا اور 268 ارب روپے مالیت کے یو آن برآمد ہوئے۔

 

واضح رہے کہ سابق چینی میئر کئی مربع میٹر کے بنگلے کے علاوہ کئی ٹرکوں کے مالک بھی تھے۔ کرپشن قوانین کے تحت اگر وانگ ہو پر کرپشن ثابت ہو گئی تو انہیں سزائے موت کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں