میکسیکو: پولیس قافلے پر فائرنگ،14 اہلکار ہلاک اور تین زخمی

پبلک نیوز: میکسیکو میں پولیس قافلے پر فائرنگ سے 14 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعےمیں پولیس کی متعدد گاڑیاں جلادی گئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کےعلاقے ال اگواجی میں پولیس کے قافلے پر گھات لگائے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں 14 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

 

حملہ آوروں نے پولیس کی متعدد گاڑیاں بھی جلا دیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملے میں منشیات کے مقامی گینگ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں