پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع

لاہور (پبلک نیوز) احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق پیراگون سوسائٹی کے 92 فیصد شیئرز کے مالک ہے۔ سوسائٹی کے خلاف 108 درخواستیں ملیں ہیں۔

 

منصوبہ کے تحت 2 ارب روپے کے کمرشل پلاٹ غیر قانونی طور پر بیچے گئے۔ نیب حکام کی استدعا پر وکلا صفائی نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی۔

 

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر دی۔ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو نیب کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے خواجہ برادران کو 5 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں