میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان آج ہو گا

لاہور(کرار ہمایوں) میگا ایونٹ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان آج ہونے جا رہا ہے، فائنل اسکواڈ کے لئے سیلکشن کمیٹی اور کوچ مکی آرتھر کے مابین مشاورت جاری ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فزیکل ٹیسٹ کے بعد ممکنہ 22 کھلاڑیوں میں سے 15 ورلڈ کپ سکواڈ اور 2 ریزور کھلاڑیوں کا اعلان چیف سیلکٹر انضمام الحق اور کوچ مکی آرتھر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 15 رکنی سکواڈ میں سے 13 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے۔

 

شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد عامر سمیت قومی سکواڈ میں چار فاسٹ باولرز شامل کئے جانے کا امکان ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، شعیب ملک، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد عامر، حسن علی، شاہین آفریدی سمیت فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان شنواری کے نام بھی شامل ہیں۔ سلیکشن کمیٹی محمد رضوان، آصف علی، محمد نواز اور عابد علی کوبھی ٹیم کا حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے، حتمی اعلان شام ساڑھے پانچ بجے قذافی سٹیڈیم میں باضابطہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں