کوئٹہ: ہزارگنجی منڈی میں دھماکا،20افرادجاں بحق،48زخمی

کوئٹہ(پبلک نیوز) کوئٹہ میں ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں 2 بچوں سمیت18 افراد شہید اور 48 زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی کے قریب فروٹ منڈی میں دھماکا ہوا ہے،دھماکہ کے وقت منڈی میں لوگ خرید وفروخت کرنے میں مصروف تھے۔ کوئٹہ کے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں2 بچوں سمیت18 افراد کے شہیدا ور48 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 8 کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ سکیورٹی فورسز دھماکے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں  منتقل کیا گیا۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے ایم ایس کے نے بتایا کہ دھماکے سے 20 افراد شہید اور48 کے قریب شدید زخمی ہوئیں، ان میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے حکام سے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں