انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے تباہی مچا دی،168 افراد ہلاک،745زخمی

جکارتہ(پبلک نیوز) انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی، ایک سو اڑسٹھ افراد ہلاک، 745 زخمی ہیں۔ سونامی زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے آیا، بپھری لہروں سے 430 گھروں اور 9 ہوٹلوں کو شدید نقصان پہنچا۔

 

انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے تباہی مچا دی، جس کی زد میں آکر درجنوں افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ سونامی، کراکٹوا آتش فشاں پھٹنے سے زیر آب لینڈ سلائیڈنگ کے سبب آیا۔ سونامی سے سماٹرا اور جاوا کےعلاقے زیادہ متاثرہوئے۔

انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل 2004 میں بھی انڈونیشیا میں تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا، جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

عطاء سبحانی  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں