وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر 18 ممالک کیلئے سفیروں کی تعیناتیاں

پبلک نیوز: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میری آج وزیراعظم پاکستان سے طویل مشاورت کے بعد ہمارے خالی اسٹیشنز پر اٹھارہ اہم تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ چین کے سفیر اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔ سینئر سفارتکار نغمانہ ہاشمی کو بیجنگ میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معین الحق کو فرانس سے دہلی لگایا جا رہا ہے۔ ٹوکیو جاپان کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو ٹوکیو میں سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ برسلز بیلجیم جو یورپین یونین کا مرکز ہے، یہاں ظہیر جنجوعہ کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملائیشیا بہت اہم ملک ہے، ملایشیا میں ایڈیشنل سیکرٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ جاوید خٹک پوشکل میں سفیر ہوں گے۔ کینیا نیروبی میں ثقلین سیدہ کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ سنگاپور کے لیے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ چیک جمہوریہ کے لیے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الجیریا عطاء المنعم شاہد سفیر ہوں گے۔ سوڈان خرطوم میں سرفراز احمد سپرا کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے۔ دوشنبہ تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔ برونائی میں میجر جنرل عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میجر جنرل محمد خالد راؤ کو بوسنیا ہرزیگوینا میں سفیر تعینات ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ خالد مجید کو کونسل جنرل جدہ لگایا جا رہا ہے۔ عائشہ عباس خان کو کونسل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ابو ظہبی میں معظم کو بطور اسپشل سیکرٹری وزارتِ خارجہ لگایا جا رہا ہے جبکہ ان کی جگہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر متحدہ عرب امارات کے سفیر ہوں گے۔ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ انہیں چھ ماہ کی توسع دی جا رہی ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ اٹھارہ تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ تمام سفارتکار بہترین سرمایہ کاری اپنائیں گے اور پاکستان کے امیج میں بہتری لائیں گے اور خصوصاً پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ بہترین رویہ اختیار کریں گے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں