شیخ زید سمیت کراچی کے تین ہسپتال اور میوزیم وفاق کے حوالے کرنیکا حکم

اسلام آباد (پبلک نیوز) سپریم کورٹ نے آئین میں اٹھارہویں ترمیم کی اہم تشریح کردی۔  وفاق اور صوبوں کا دائرہ کار طے، لاہور کے شیخ زید ہسپتال سمیت کراچی کے تین ہسپتال اور میوزیم وفاق کے حوالے کرنے کا حکم، سندھ حکومت کی آئینی درخواست پر سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

 

سپریم کورٹ نے لاہور کا شیخ زید اسپتال اور کراچی کے جناح اسپتل سمیت تین اسپتال وفاقی حکومت کے حوالے کردئیے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کا اکثریتی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ بینچ کے رکن جسٹس مقبول باقر نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

 

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ شیخ زید اسپتال کسی قانونی اقدام کے بغیر صوبے کے حوالے کیا گیا۔ اسپتال کی منتقلی کے لیے مطلوبہ قانونی اقدامات نہیں  کیے گئے، اس معاملے میں اٹھاور ترمیم کی غلط تشریح کی گئی، وفاقی حکومت اسپتال بنانے اور چلانے کا اختیار رکھتی ہے، یہ حق زندگی کا معاملہ ہے جو کسی کا بھی بنیادی حق ہے۔ کراچی کے تین اسپتال اور میوزیم بھی غیرقانونی طور پر صوبائی حکومتوں کے حوالے کیے گئے، چاروں اسپتالوں اور میوزیم کا انتظام نوے روز میں صوبائی سے وفاقی حکومت کو منتقل کیا جائے، اگر نوے روز میں منتقلی نہ ہوسکے تو صوبہ وقت میں توسیع کی درخواست دے سکتا ہے، وفاقی حکومت متعلقہ اسپتالوں کے گزشتہ ایک سال کے اخراجات بھی صوبے کو ادا کرے۔

 

عدالت نے قرار دیا ہے کہ کوئی بھی قانون اس اسپتال کی وفاق کی واپس منتقلی سے نہیں روک سکتا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اختیارات میں توازن ہونا چاہئے، سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت اسپتال کی  منتقلی کا معاملہ نمٹا دیا۔

حارث افضل  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں