امریکہ وسط مدتی انتخابات، 2 مسلم خواتین کو کامیابی حاصل

پبلک نیوز: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ کے ان انتخابات میں پہلی بار 2 مسلم خواتین الہان عمر اور رشیدہ  طلیب کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق  ڈیموکریٹس کو ریپبلکن برتری حاصل ہے۔

امریکا میں صدارتی انتخاب کے بعد ایوان زیریں کی تمام جبکہ سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے لیے وسط مدتی الیکشن ہورہے ہیں۔ ان انتخابات میں  یہ امر قابل ذکر ہے کہ پہلی بار 2 مسلم خواتین کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ امریکی ریاست منی سوٹا سے الہان عمر منتخب ہوئی جبکہ دوسری کامیاب ہونے والی  مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہے۔

انتخابات کے نتائج کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس کے مطابق  ڈیموکریٹس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکن پر برتری حاصل ہے۔

اس بار مڈٹرم الیکشن میں امریکیوں کی دلچسپی کہیں زیادہ ہے۔ ایک سروے کے مطابق تقریباً 66 فیصد ووٹرز نے اس بار ووٹ کاسٹ کیے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں