ایل این جی گیس لانیوالے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز

کراچی (پبلک نیوز) ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کی تیاریاں، وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، ایل این جی گیس لئے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔ وفاقی حکومت کی کوششیں رنگ لانے لے آئی ہیں۔ ایل این جی گیس لے کر آنے والے دوبحری جہاز کراچی ساحل پر لنگرانداز ہو گئے۔

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کو زبردست تحسین پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ پورٹ قاسم پر تاریخ رقم ہوئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایل این جی لیے دوجہاز بیک وقت لنگرانداز کروائے گئے۔

 

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی مرتبہ رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ رات کے وقت نیویگیشن کا عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا۔ اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ جائیں گے۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں