سجاول سے آنیوالی دو طالبات کراچی میں لاپتہ ہو گئیں

کراچی (پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں پکنک منانے کے لیے سجاول سے آنیوالی  دوطالبات الہ دین پارک سے لاپتہ ہوگئیں۔ طالبات کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچیوں کی جان کو خطرہ ہے۔ سکیورٹی ادارے طالبات کوبازیاب کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق زمین کھا گئی یا آسمان نکل گیا۔ سجاول سے آنے والی دو طالبات کراچی میں لاپتہ ہو گئیں۔ سجاول کے ہائی اسکول  انتظامیہ 95طالبات کو لے کر پکنک منانے الہٰ دین پارک پہنچی۔ سیروتفریح کے دوران ہی ثنا میمن اور نائلہ لاپتہ ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق طالبہ ثنا کے والد عبداللہ میمن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

طالبات کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ثنا اور نائلہ کو اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور سکیورٹی حکام سے طالبات کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں