لورالائی: دہشت گردوں کا ڈی آئی جی آفس پر حملہ، 20 افراد زخمی

لورالائی(پبلک نیوز) لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں 4 دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ، دہشت گردوں نے گولیاں برسا دیں، 14افراد زخمی، حملے کے وقت کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ ہو رہے تھے۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی نفری طلب۔

 

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر دہشت گردوں کا حملہ، دہشت گرد حملے میں 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ دہشت گردوں نے حملہ اس وقت کیا جب ڈی آئی جی آفس میں کانسٹیبل کی اسامیوں کے لئے انٹرویو ہو رہے تھے۔

 

دہشت گردوں نے حملے میں پہلے ڈی آئی جی آفس پر فائرنگ کی، پھر ساتھ ہی دستی بم پھینکنے شروع کر دیئے جس میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ دہشت گردوں کے حملہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر سکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور انہوں علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد حملہ آور مارا گیا، ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں