نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف 20 سال پرانا کیس پھر کھل گیا

(پبلک نیوز) پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے بھارت سے اپیل کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو مشکل میں پڑ گئے۔ 20سال پرانا کیس ایک بار پھر کھل گیا۔

پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے بھارت سے اپیل کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو مشکل میں پڑ گئے۔ 20سال پرانا کیس ایک بار پھر کھل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما کو کیس میں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف پرانا کیس ایک بار پھر کھل گیا۔ 1998میں سدھو اور ان کے دوست کی گاڑی سے ٹکڑ ہونے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا۔ سڑک حادثے کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے سدھو کو بری کیا تھا۔ لیکن بعد میں سپریم کورٹ  میں کیس پہنچا تو انھیں ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اب عدالت عظمیٰ نے حادثے میں مرنے والے شخص کے لواحقین  کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں