2023تک پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی میچ نہیں ہو گا، آئی سی سی

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے بری خبر آ گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے 2023تک جاری کردہ  منصوبہ میں پاکستانی کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرے سے محروم رہیں گے۔

تاہم اس دوران ہونے والے عالمی مقابلوں جن میں2019 اور 2023 کے ورلڈ کپ اور 2020 اور 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آ سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ اور ایشیا کپ  میں بھی پاکستان اور بھارت کے مابین میچوں کا امکان ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے طے کردہ پروگرام کے مطابق پاکستان اکتوبر 2019 میں سری لنکا کی میزبانی کے دوران 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، نومبر میں آسٹریلیا کے دورہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستان جنوری 2020 میں سری لنکا کا دورہ کرے گا جبکہ فروری میں بنگلا دیش کی میزبانی کرے گا۔ جون میں قومی ٹیم انگلینڈ جائے گی اور اسی ماہ آئرلینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شیڈول ہیں۔ قومی ٹیم اکتوبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ، نومبر میں زمبابوے کی میزبانی، دسمبر میں دورہ نیوزی لینڈ کرے گی۔

فروری 2021 بھی جنوبی افریقہ کی میزبانی، اپریل میں زمبابوے، جولائی میں انگلینڈ، اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ستمبر میں قومی ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی، دسمبر میں ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، اکتوبر میں نیوزی لینڈ، دسمبر میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گی۔

فروری 2022 میں آسٹریلیا کی میزبانی سے سیزن کے آغاز کے بعد اگست میں پاکستان ٹیم سری لنکا جائے گی۔ نومبر میں انگلینڈ جبکہ اسی ماہ نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنا ہو گی۔ ان تمام دوروں اور میزبانیوں کے درمیان ایک بھی ایسی سیریز یا میچ نہیں ہے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوا۔

احمد علی کیف  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں