30 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری، 219 محکموں کے ملازمین ملوث

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک بھر میں بجلی چوری میں 219 محکموں کے ملازمین ملوث ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 30 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں ایوان کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی چوری کےخلاف کاروائی جارہی ہے اور اس کاروائی میں دیگر شہریوں کے علاوہ محکمے کے دو انیس افراد کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔ ایوان بالا میں وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں وزارت توانائی نے بتایا کہ محکمے کے اپنے ملازمین کی تیس کروڑ سے زیادہ بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔

 

وزارت توانائی نے تحریری جواب میں بتایا کہ پیسکو کے 72، میپکو کے 40 اور فیسکو کے 32 ملازمین بجلی چوری میں ملوث نکلے جبکہ گیپکو کے 18 اور لیسکو کے 97 ملازمین بجلی چور نکلے ہیں۔ حیسکو سے 16 جبکہ سیپکو 24 ملازمین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،آئیسکو میں 28 ملازمین بجلی چوری میں پائے گئے جن کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جا رہی ہے۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں