آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 221ویں کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (پبلک نیوز) ملک میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ کور کمناڈرز کانفرنس میں عزم کا اظہار۔ علاقائی امن کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ قیام امن کے لیے تمام اداروں سے تعاون جارہ رکھا جائے گا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 221 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں خطے کی مجموعی اور جیوسٹرٹیجک صورتحال سمیت ملکی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں آپریشن رد الفساد میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کانفرنس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں مستقل اور پائیدار امن کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی اور قیام امن کے لیے تمام اداروں سے تعاون جاری رکھا جائے گا۔

کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ علاقائی امن کے لیے کوششوں کی بھی حمایت کی جائے گی۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں