ڈھول پلیئرعرشمہ نے زندگی کی 22بہاریں دیکھ لیں

لاہور (حسنین چودھری) ڈھول پلیئرعرشمہ نے زندگی کی 22بہاریں دیکھ لی ہیں۔ ان کی سالگرہ کی تقریب میں فنکاروں اورصحافیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پہلی فیمیل ڈھول پلئیر عرشمہ مریم نے زندگی کی 22 بہاریں دیکھ لیں۔  ڈھول پلئیر کی جانب سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں سالگرہ کا کیک فنکار و صحافی برادری کے ہمراہ کاٹا گیا۔

سالگرہ کے موقع پر فنکار برادری کی جانب سے عرشمہ کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔ عرشمہ نے برتھ ڈے پارٹی میں شرکت اور مبارکباد کے پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کیا۔

عرشمہ مریم کا کہنا تھا کہ فنکار برادری میری فیملی کی طرح ہے جو میرے ہر دکھ سکھ میں میرے ساتھ کھڑی رہتی ہے، میں سب کی بے حد مشکور ہوں۔

احمد علی کیف  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں