پاکستان تحریک انصاف 23 سال کی ہو گئی

پاکستان تحریک انصاف کے تئیس سال مکمل ہو گئے۔ جہد مسلسل، اسٹیٹس کو کے خلاف جنگ اور نشیب و فراز کے ان تئیس برسوں کی یاد تازہ کرنے کے لیے اسلام آباد میں مرکزی تقریب ہوئی۔

کنوینشن سنٹر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 23 ویں یوم تاسیس کی تقریب ہوئی، جس میں ملک بھر سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنوں نے شرکت کی، تقریب میں عمران خان کی تئیس سالہ جدو جہد پر سینیٹر فیصل جاوید کی بنائی گئی خصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

تقریب میں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی ترانے پیش کیے اور کارکنوں کا لہو گرمایا، عمران خان نے نشست سے اٹھ کر عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیف اللہ خان نیازی سمیت پارٹی رہنماؤں نے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی انتھک جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور نئے پاکستان میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں