ملائیشیاء میں قید پاکستانیوں کی سنی گئی، 250 قیدیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد (پبلک نیوز) دیارغیر میں قید پاکستانیوں کی سنی گئی، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت اوورسیز ملائیشیاء میں قید پاکستانی شہریوں کو نئے سال سے قبل وطن واپس لانے میں پرعزم۔ پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ کے ذریعے پاکستانی قیدیوں کو رہائی کے بعد آج کوالالمپور سے اسلام آباد لایا جائے گا۔

 

وزارت اوورسیز وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملائیشیاء میں قید پاکستانی شہریوں کو نئے سال وطن واپس لانے میں کوشاں ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیوں کے اقدام کے تحت ملائیشیاء میں مختلف جیلوں میں قید تقریبا 250 پاکستانی شہریوں کو نئے سال کے دن سے قبل پاکستان لایا جا رہا ہے۔ انتظامات پی آئی اے اسپیشل فلائٹ کے توسط سے کیے گئے۔

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی طرف سے پاکستانی ہائی کمیشن کو خصوصی ہدایات دی گئیں کہ وہ ملائیشین رائل ایمنسٹی اسکیم کے تحت اندراج کے بعد زیادہ سے زیادہ پاکستانی قیدیوں کو واپس لانے کے لئے تمام وسائل متحرک کریں۔ ان میں سے زیادہ تر قیدی ویزا کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔ اس سال میں اب تک ملائیشین حکام نے کل 8190 پاکستانی شہریوں کو رہا کیا ہے۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں