25جولائی کو بیلٹ باکس سے صرف پتنگیں ہی نکلیں گی: ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی(پبلک نیوز) ڈاکٹرفاروق ستارنے حلقہ این اے 245 اور247 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انتخابی مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پچیس جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط اور بیلٹ باکس سے صرف پتنگیں ہی نکلیں گی۔ کراچی میں پانی بجلی صفائی ستھرائی کے نظام کر بہتر بنائیں گے۔

کراچی میں سیاسی پارا عروج پر، ایم کیوایم پاکستان کی انتخابی مہم جاری، ڈاکٹرفاروق ستار نے پی آئی بی، پاکستان کوارٹر، جمشید کوارٹر، لائنز ایریا، گارڈن، صدر، اکبر روڈ، لائٹ ہاؤس اور بزٹہ لائنزکا دورہ کیا الیکشن آفس کے افتتاح کے بعد علاقہ مکینوں سے ملاقات کی۔

انتخابی ریلی سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہارون بلوچ کی شہادت صرف اے این پی نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے۔ کراچی والوں کومتحرک دیکھ کر لگتا ہے آنیوالے پانچ برس ہمارے ہی ہونگے۔ ایم کیوایم پاکستان کےمرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ مردم شماری اور حلقہ بندیوں میں دھاندلی کرکے پہلے ہی پری پول ریگنگ ہو چکی ہے۔

فاروق ستارکا مزید کہنا تھا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں مگر ہمارے مسائل حل نہیں ہو پاتے۔ عام انتخابات میں جیت باعزت روزگار، کوٹہ سسٹم، حلقہ بندیوں اورمردم شماری کے معاملات کو وہ درست کرینگے۔ کراچی میں پانی بجلی صفائی ستھرائی کے نظام کر بہتربنائیں گے۔

1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں