نواز شریف نے کبھی پاکستان کی غیرت، حرمت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا: شہباز شریف

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترتی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی نوازشریف کی خدمات بے مثال ہیں۔ ‎ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔

 

یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس مئی پاکستانیوں کے لیے شکر کا دن ہے۔ اللہ کا کرم ہے کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کے سر ہے۔ نوازشریف نے بیرونی دباؤ اور آفرز کو مسترد کر کے ملکی مفاد کو ترجیح دی۔

 

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے کبھی پاکستان کی غیرت، حرمت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ ملکی ترتی اور معیشت کی مضبوطی کی طرح دفاع وطن کے لیے بھی نوازشریف کی خدمات بے مثال ہیں۔ ‎ایٹمی پروگرام کے بانی ذوالفقار علی بھٹو تھے، دفاع وطن کو ناقابل تسخیر بنانے میں ان کے کردار کی قوم معترف تھی اور رہے گی۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں۔ مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور خطے میں امن کی ضمانت ہیں۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی عزت ووقار، دفاع وسلامتی اور مفاد کے لیے ہم سب متحد اور یک جان ہیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں