شہر اقتدار میں مسلسل بارش کے باعث آئیسکو کے29 فیڈر ٹرپ کر گئے

اسلام آباد(پبلک نیوز) بارش نے کیا جل تھل ایک، ٹھنڈ میں ہوا اضافہ تو شہریوں کا موڈ بھی خوشگوار ہو گیا، آئیسکو کے انتیس فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی بندش نے موسم کا سارا مزہ کرکرا کر دیا۔

 

اسلام آباد راولپنڈی میں کل دوپہر سے جاری بارش نے ٹھنڈے موسم کو مزید سرد کر دیا، بارش نے جہاں شہریوں کے موڈ پر خوشگوار اثر ڈالا وہاں آئیسکو کا کام بڑھا گئی۔ بارش کے مزے لینے شہریوں نے ٹھانی آؤٹنگ کی، موسم کو انجوائے کرنے کے لئے مختلف پکوانوں کا لیا سہارا، چائے اور پکوڑے تو اس موسم کا لازمی جزو ہی بن گئے ہیں۔

 

مسلسل بارش کے باعث آئیسکو کے انتیس فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے جڑواں شہروں کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی، مسلسل بارش کے باعث آئیسکو اہلکاروں کو بجلی بحالی کے کام میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔ آئیسکو چیف نے عملے کو ہدایت کی ہے کہ شکایت کنندگان کی شکایات کو جلد سے جلد دور کیا جائے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں