لاہور سا نحہ مال روڈ چیئرنگ کراس کی دوسری برسی

لاہور (پبلک نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ سانحہ مال روڈ  چیئرنگ کراس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر) سید احمد مبین، ایس ایس پی آپریشنز زاہد نواز گوندل اور پولیس کے دیگر بہادر جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کرکے پوری پولیس فورس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پولیس کے شہداء نے فرائض کی ادائیگی کے دوران فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کیا۔

 

محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، ملک و قوم کی خاطر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہید ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیاں ہمیشہ دلوں میں تازہ رہیں گی۔ جام شہادت نوش کرنے والے غیور افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا قابل فخر سرمایہ ہیں۔ لاہور پولیس نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ہمیشہ جرات اور بہادری کا ثبوت دیا۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی ایثار، قربانی اور بہادری کی نئی روایات قائم کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ فرض کی ادائیگی کے لیے جان قربان کر دینا پنجاب پولیس کی عظیم روایت ہے۔ شہدا ء کے لواحقین کی مناسب دیکھ بھال کے یئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

حارث افضل  5 ماه پہلے

متعلقہ خبریں