ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالیے

ابوظہبی (پبلک نیوز) ٹیسٹ میں شاہین لڑکھڑانے کے بعد سنبھال گئے۔ نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 139 رنزبنالیے۔ گرین کیپس کو پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 135 رنز درکار ہیں۔

ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد سنبھال گئی۔ اوپنگ جوڑی کے جلد پویلین لوٹ جانے کے باوجود پاکستان نے تین وکٹوں پر 139 رنز بنالیے۔

محمد حفیظ صفر، امام الحق 9 اور حارث سہیل 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم اظہرعلی 62 اور اسد شفیق 26 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

کیوی فاسٹ باولر ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ ٹم ساوتھی نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 274 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ کپتان ولیمسن 89 اور وکٹ کیپر واٹلنگ 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ آف اسپنر بلال آصف نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں