پاکستان اور  ایف اے ٹی ایف  کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم

 

پبلک نیوز: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف  کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا ہے۔ ایشیا پیسیفک گروپ کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ لیا۔ مذاکرات کے بعد ایشیا پیسفک گروپ حتمی سفارشات ایف اے ٹی ایف کو بھیجے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہو گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ مذاکرات کا تیسرا دور کل ہوگا۔

 

 

ایشیاء پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کی جانب سے 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مذکرات کے بعد ایشیا پیسفک گروپ حتمی سفارشات ایف اے ٹی ایف کو بھیجے گا۔

 

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو بینکاک میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے 15 رکنی وفد نے شرکت کی جس کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی حماد اظہر نے کی۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کا جواب دینا تھا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جانا تھا۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں