دوسرا ٹی20 ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے دی

دبئی (پبلک نیوز) دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ سرفراز نے ٹی 20میں مسلسل 10ویں سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستان کو 3میچوں کی سیریز میں0۔2سے برتری۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے147رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا کی ٹیم148رنز کے تعاقب میں136رنز بنا سکی۔ آسٹریلیا کےمیکس ویل52رنز بنا کرنمایاں رہے۔ مارش21،کرس لائن7،ڈرموٹ اورفنچ نے3،3رنزبنائے۔ شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بابراعظم45،محمدحفیظ40رنزبنا کر نمایاں رہے۔ شعیب ملک14، فخر زمان 11، آصف علی نے 9رنز بنائے۔ فہیم اشرف17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے مختصر فارمیٹ کے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوررز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے۔ بابر اعظم 45، محمد حفیظ 40رنز بنا کر نمایاں رہے۔

دوسری طرف شعیب ملک 14، فخر زمان 11، آصف علی نے 9رنز بنائے۔ جبکہ فہیم اشرف17 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔

ادھر پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ ہدف دینے میں رکاوٹ بننے والے آسٹریلوی باؤلرز میں دو سر فہرست رہے۔ آسٹریلیا کے کولٹر نیل 3اور بلی اسٹینلک نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

شاہینوں نے دوسرے ٹی 20 میں کینگروز کو زیر کرنے کے لیے کمر کس لی۔ کینگروز بھی پہلے میچ کی شکست کا داغ دھونے کو تیار ہیں۔ فتح کی جنگ کون جیتے گا فیصلہ آج رات کے میچ میں ہو گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا آج دبئی اسٹیڈیم میں سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے  ہوں گے۔ پہلے میچ میں گینگروز شاہینوں کے لئے آسان شکار ثابت ہوئے تاہم دوسرے میچ میں دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

ایک سال بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے عماد وسیم نے اپنی باولنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ دوسرے میچ کے حوالے سے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہیں کرسکتے۔ پاکستان اپنی بیسک پر کام کرے گا تو آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی قابو کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹو ئنٹی جیت کر مسلسل دسویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں