دوسرے ٹی 20 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کل دبئی میں ٹکرائیں گے

دبئی (پبلک نیوز) دوسرے ٹی 20 میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کل دبئی میں ٹکرائیں گے۔ شاہین  میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیوزی لینڈ بھی سیریز بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹی ٹوئنٹی کا میدان دبئی میں سجے گا۔ گرین شرٹس دبئی ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں تو دوسری طرف کیویز بھی سیریز بچانے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لیے بے قرارہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے مابین ابتک ہونے والے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ گرین شرٹس نے چار میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ بلیک کیپس کے نام رہا۔ دونوں ٹیموں کے مابین اہم میچ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔

احمد علی کیف  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں