ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستانی بولرز بے بس، پہلے دن صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے

پبلک نیوز: کینگروز کی مضبوط بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناتواں شاہینوں کے سامنے ڈٹ گئی، بارش کی مداخلت بھی ڈیوڈ وارنر اور لبوشین کو سنچریاں بنانے سے نہ روک سکی۔ آسٹریلیا نے پہلے روز 300 سے زائد رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

 

ایڈیلیڈ ٹیسٹ کا پہلا روز شاہینوں پر بھاری رہا، آسٹریلوی ٹیم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ آسٹریلیا بیٹنگ لائن کو پہلا دھچکا تب ملا جب 8 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی نے جو برنز کا شکار کیا لیکن پھر آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔

 

 میدان کے چاروں جانب باؤنڈریز اسکور کیں۔ صرف 73 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان میں 302 رنز بنا ڈالے، ڈیوڈ وارنر اور لیبوشان نے مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچریاں اسکور کی، دونوں بلے باز 294 رنز کی شراکت کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عباس اور نوجوان محمد موسیٰ وکٹ لینے میں نا کام رہے، ڈیوڈ وارنر 166 اور لیبوشان 126 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

احمد علی کیف  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں