ہیپاٹائٹس سے تحفظ اور آگاہی مہم کا آغاز، 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

لاہور(سدرہ غیاث) مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے تحفظ اور آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہر نواں شخص ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے متاثر افراد کے خون اور جسمانی رطوبتوں کے ذریعے یہ وائراس منتقل ہوتا ہے۔ جس کے لیے محکمہ صحت نے اقدام اٹھاتے ہوئے فری سراینگ کیمپ لگائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کا فری علاج موجود ہے۔ وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے لیکن جو اس مرض میں مبتلا ہو اس کو رجسٹر کر کے اس کا باقاعدہ علاج کیا جائے گا۔

ہیپاٹائٹس کے لیے حکومت کی جانب سے لاہور کے مزنگ، گاؤ شالا، میاں منشی ہسپتال، بلال گنج، سنت نگر مقامات پر تین دن کے لیے کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں