پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پشاور (پبلک نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے پشاور میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلی محمود خان نے بچی کو قطرے پلاکر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے خطرناک مرض کو شکست دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے تھے جس پر حکومتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا متحرک ہوگئے، بابر عطا کی ہدایت پر عالمی ادارہ صحت کی ٹیمیں صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متاثرہ علاقوں میں پہبچ گئیں۔ ماہرین کی ایک ٹیم کراچی اور دوسری لنڈی کوتل پہنچی گئی۔

حارث افضل  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں