بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3 دشمن فوجی ہلاک

پبلک نیوز: بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو جانی نقصان کا سامنا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاکستان کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دشمن کو جانی نقصان کا سامنا ہوا۔ بھارتی فوجی ہلاک اور 2 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بھارتی فوج نے کھوئی رتہ اور کوٹ کھٹیرا سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں