قابض فوج کا سری نگر میں سرچ آپریشن، 3 کشمیری شہید

سری نگر (پبلک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری۔ تازہ ترین واقعہ میں قابض فوج نے سری نگر میں سرچ آپریشن کی آڑ میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں پنچایتی انتخابات کا ڈرامہ کیا فیل ہوا، بھارتی فوج آپے سے باہر ہو گئی۔ قابض فوج نے بدستور نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں سری نگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔

شہادتوں کے بعد سری نگر میں تمام تر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سری نگر کے علاقے سورا میں کشمیری نوجوانوں نے انتخابی ڈرامہ کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ بھارتی فورسز نے کشمیریوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔

حارث افضل  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں