سوات: پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے

پبلک نیوز: سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 4 بچے مٹہ کے گاؤں ارکوٹ نیلاگرام میں کھیتوں میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ واقعہ میں 3 بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جنھیں مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق چاروں بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں