لاہور میں 3 بچے پولیو وائرس کا شکار، انسداد پولیو مہم شروع

لاہور (پبلک نیوز) لاہور میں 3 بچوں میں پولیو وائرس پائے جانے کے بعد انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ انسداد پولیو مہم لاہور کی 94 یونین کونسلوں میں 13 سے 19 مئی تک جاری رہے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جنوری سے مئی تک 3 بچے پولیو کا شکار ہو چکے ہیں۔ جس میں سے ایک بچہ وفات پا چکا ہے، یہ وہ علاقے ہیں جہاں نالوں کے پانی سے بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

 

پنجاب پولیو پروگرام انچارج سلمان غنی نے اپنے پیغام میں عوام کو تلقین کی ہے کہ منفی پراپیگینڈہ سے انکار کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں۔ یہ وہی قطرے ہیں جو حج اور عمرہ کرنے سے پہلے سعودی عرب میں پلائے جاتے ہیں۔ پولیو ویکسین آج تک بنائی جانے والی تمام ویکسینز میں سے مستند ویکسین ہے۔ محکمہ صحت نے پولیو مہم میں فرائض کی انجام دہی کے لیے 2500 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 8 لاکھ سے زائد بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

حارث افضل  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں