3افراد 16کلو کھانا چٹ کر گئے

سڈنی (پبلک نیوز) آسٹریلیا میں منعقدہ منفرد مقابلے میں تین پروفیشنل کھلاڑیوں نے صرف 40منٹ میں 16کلو کھانا ختم کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

بسیار خوری کا یہ دوستانہ مقابلہ سڈنی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈیڑھ کلوگرام گوشت پیٹیز اور 6لٹر ملک شیک بھی شامل تھا۔ مقابلے کا عنوان ’مرد بمقابلہ 16کلو گرام‘ تھا جو فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ ملکی لین نے منعقد کیا تھا۔ کھانے میں ڈیڑھ کلو گرام فرائز، ڈیڑھ کلو گرام وزنی مٹن پیٹیز، 1کلو پنیر، 1کلوگرام پورک، ڈیڑھ کلوگرام پنیر کیک، 6لٹر ملک شیک اور دیگر چھوٹی بڑی اشیا شامل تھیں۔

اس کے ساتھ ہی کمپنی کے سب سے بڑے برگر بھی تھے جنہیں پیاز کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ تینوں شرکا نے مقابلے سے قبل بہت سارا پانی پی کر معدے کو صاف اور لچک دار بنایا تھا۔

حارث افضل  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں