افغانستان میں سونے کی کان میں حادثہ، 30 کان کن ہلاک

پبلک نیوز: افغانستان میں سونے کی کان میں حادثہ سے 30 کان کن ہلاک، متعدد پھنس گئے۔ دوسری طرف فاریاب میں فضائی حملے میں طالبان کا ضلعی ڈپٹی چیف ملاحیات اللہ مارا گیا۔

 

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان گر گئی۔ حادثے میں 30 مزدور ہلاک اور متعدد پھنس گئے۔ امدادی ٹیموں نے کان میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق مزدورساٹھ میٹر گہری کان کھود کر سونا تلاش کر رہے تھے کہ حادثہ ہو گیا۔ حادثےمیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

دوسری جانب صوبہ فاریاب میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی۔ جس میں طالبان کےضلعی ڈپٹی چیف ملا حیات اللہ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ حملے میں طالبان کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں