سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کیلئے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام

اسلام اباد(پبلک نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں، صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

 

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے شاہی دورے کے لیے 300 پراڈو گاڑیوں کا انتظام مکمل کر لیا گیا۔ ولی عہد کے استعمال کے لیے گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائیں گی۔ سعودی آرمی، اسلامی فوجی اتحاد کے 235 اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا۔

 

سعودی ولی عہد کے ساتھ 130 شاہی گارڈز بھی ساتھ ہوں گے، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کا خود سعودی ولی عہد کا استقبال کرنے اور گاڑی ڈرائیو کرنے کا فیصلہ، شاہی مہمان کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا۔ سلامی کے لیے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ پیش کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم ہاؤس کیمپ آفس میں ون آن ون ملاقات ہو گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران 15 سے 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ منصوبوں میں آئل ریفائنری، کے پی، پنجاب سیاحت کے ہوٹلز کی تعمیر، توانائی پراجیکٹس شامل ہیں۔ حویلی بہادر شاہ، بھکی پاور پلانٹ میں سعودی سرمایہ کا ری کا بھی امکان۔

 

وزیرِاعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔ سعودی ولی عہد کے ہمراہ 1100 افراد پر مشتمل وفد بھی ہو گا۔ سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ وفد کے قیام کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نجی ہوٹلز بُک کر لیے گئے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں