کراچی: سول ہسپتال میں 300 آسامیوں کیلئے ہزاروں بیروزگاروں کی آمد

کراچی (پبلک نیوز) روشنیوں کے شہر میں نوکری لینا بھی عذاب بن گیا، سول ہسپتال میں 300 آسامیوں پر ہزاروں بےروزگار پہنچے اور پھر سول اسپتال میدان جنگ بن گیا۔

 

سول ہسپتال کراچی میں گریڈ 1 سے 5 تک کی اسامیاں خالی کیا ہوئیں انٹر ویو کے لیے ہزاروں امیدوار پہنچ گئے۔ ہسپتال کے گیٹ پر دھکم پیل اور بدنظمی امیدواروں کی سب سے پہلے اندر جانے کی کوشش نے سارا نظام خراب کردیا پولیس کی جانب سے امیدواروں پر لاٹھی چارج کیا گیا۔

 

ایم ایس سول ہسپتال صابر میمن کا کہنا تھا کہ ایک سے پانچ گریڈ تک کی 300 اسامیوں کے لیے انٹرویو کال کی تھی۔ لوگ توقعات سے زیادہ آگے۔ جبکہ امیدوارں کا کہنا تھا کہ کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا۔ شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

دوسری جانب پولیس امیدواروں کو قابو میں لانے کی کوشش کرتی رہی جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مزید پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں