ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی کل وطن واپس پہنچیں گے

پبلک نیوز: ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی خصوصی پرواز کے ذریعے کل وطن واپس پہنچیں گے۔ ایوی ایشن ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق علاقائی صورتحال اور براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث قیدیوں کی وطن واپسی اس سے قبل ممکن نہ ہو سکی۔ حکومت کی ہدایت پر پی آئی اے کی سپیشل فلائٹ کوالالمپور جائے گی۔

 

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی خصوصی پرواز کے ذریعے کل وطن واپس پہنچیں گے۔ علاقائی صورتحال کی بنا پر براہ راست پروازوں کی منسوخی کے باعث قیدیوں کی وطن واپسی ممکن نہیں ہوپائی تھی۔

 

حکومت نے پی آئی اے کی ایک سپیشل فلائٹ کوالالمپور جانے کے لیے مقرر کی ہے۔ امدادی فلائٹ نمبر PK9894/9895 آج رات 2:35 بجے اسلام آباد ائیر پورٹ سے اُڑے گی۔ پی آئی اے کی پرواز قیدیوں کو لے کر بدھ کو 9:30 بجے اسلام آباد واپس پہنچے گی۔

حارث افضل  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں