ملائشیا سے رہا ہونے والے 320 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(فوزیہ چوہدری) وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام میں اہم پیش رفت، ملائشیاء کی جیلوں سے رہائی کے باوجود پھنس جانیوالے 320 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ممکن ہو گئی۔ قیدی عید اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں گے۔

 

ملائشیاء میں قید پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لئے بیت المال میں منعقد تقریب میں وفاقی وزیرایوی ایشن غلام سرور اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیرز پاکستانی ذوالفقار بخاری کی شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے کی اسسمینٹ 6 کروڑ تھی جسے کم کر کے 5 کروڑ کیا گیا۔ ملائشیاء میں رہا ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 320 افراد کو بیت المال اور دیگر تعاون سے واپس لایا جا رہا ہے، جو احسن اقدام ہے۔ پاکستان بیت المال کے ایم ڈی عون عباس نے کہا کہ اہم مقصد یہ تھا کہ ملائشیاء کی جیلوں میں قید افراد کو واپس لانا وزیراعظم احساس پروگرام کا حصہ ہے، جس کے لئے چار کروڑ بیت المال ادا کرے گا۔ غریب اور بے سہارا قیدیوں کی رہائی وزیراعظم عمران خان کا ان کے لئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ آج رات ساڑھے نو بجے تمام قیدی پاکستان کی سر زمین پر موجود ہوں گے۔

عطاء سبحانی  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں